(حفاظت قرآن اور متعارض روایات (مستشرقین کے نقطہ نظر کا ناقدانہ جائزہ
Abstract
علامہ جلال الدین سیوطی نے الاتقان فی علوم القرآن میں تاریخ تدوین قرآن کے بارے میں جو روایات بیان کی ہیں ان میں بعض روایات میں بظاہر تعارض نظر آتا ہے۔ ان روایات کی بنیاد پر مستشرقین نے قرآن مجید کی حفاظت پر کئی ایک اعتراضات کئے ہیں۔ (1) الاتقان میں علامہ سیوطی نے ایک روایت بیان کی ہے جو حضرت زید ابن ثابت سے مروی ہے وہ فرماتے ہیں: "مات النبی ﷺ ولم يجمع القرآن. (۲) نبی کریم اس دنیا سے تشریف لے گئے ۔ درآنحالیکہ قرآن کسی جگہ لکھا نہیں گیا تھا۔

