Information For Authors
Interested in submitting to this journal? We recommend that you review the About the Journal page for the journal's section policies, as well as the Author Guidelines. Authors need to register with the journal prior to submitting or, if already registered, can simply log in and begin the five-step process.
jihat-ul-islam is devoted to the publication of articles concerned with the Religious and contemporary Muslim World. It is intended to serve as a means of communication between teachers, research workers, planners, administrators and all others interested in the problems associated with Muslim World.
مقالہ نگار حضرات سے چند ضروری گزارشات
- جہاتُ الاسلام میں علوم القرآن و حدیث، فقہ و عقائد ، اخلاق و تصوف کے علاوہ اسلامی تاریخ، تہذیب و تمدن، مطالعہ ادیان، فلسفہ و سائنس، ادبیات، عمرانیات، سیاسیات ، معاشیات اور قانون و اصولِ قانون جیسے موضوعات سے متعلق اسلامی نقطہ نظر سے مقالات شائع کیے جاتے ہیں۔
- جہاتُ الاسلام میں ایسے علمی و تحقیقی اور تنقیدی مقالات شامل کیے جاتے ہیں جو غیر مطلبوعہ ہوں۔
- جہاتُ الاسلام میں شائع ہونے والے مواد کے نفسِ مضمون کے بارے میں تمام تر ذمہ داری متعلق مصنف و مترجم پر عائد ہوتی ہے اور ادارہ کا تمام حقائق و آراء اور تعبیرات سے متفق ہونا ضروری نہیں۔
- مقالات کاغذ کے ایک طرف ٹائپ یا خوش خط دونوں جانب مناسب حاشیے کے ساتھ لکھے ہوئے ہونے چاہئیں۔ بہتر ہو گا کہ مقالات مشینی کتابت(کمپیوٹر کمپوزنگ) سے تیار کیے گئے ہوں اور مقالہ کے ہمراہ سی۔ڈی بھی ارسال کی جائے۔
- مقالات کی ضخامت بیس صفحات سے زائد نہ ہو۔ حوالہ جات اور حواشی کی ضروری تفاصیل کے ساتھ مقالے کے آخر میں منسلک کرنا ضروری ہے۔ ضروری مکمل حوالوں کے بغیر موصول ہونے والے مقالات جہاتُ الاسلام میں شائع نہیں کیے جائیں گے۔
- مقالہ تحریر کرتے وقت تحقیقی مدارج یعنی تعارف، اہمیت، سابقہ تحقیقی کام کا مختصر جائزہ، منہج تحقیق نکات وار تحقیقی مباحث اور آخر میں خلاصہ/نتیجہ بحث کو شکاگو مینول کے مطابق حوالہ جات و حواشی درج کرنا ضروری ہے۔ مقالہ کی ضخامت دیے ہوئے فارمیٹ کے مطابق 20 صفحات سے زائد نہ ہو۔
- دیگر زبانوں کے مصنفین، کتب کے نام اور اصطلاحات کو اصل زبان میں بریکٹ میں درج کرنا ضروری ہے۔
- جہاتُ الاسلام میں اردوِ عربی اور انگریزی میں لکھے گئے مقالات کا 150 – 200 الفاظ پر مشتمل ملخص (Abstract) بزبانِ انگریزی بھی ارسال کیا جائے۔ جس کے ساتھ انگریزی عنوان بھی لکھیں۔
- جہاتُ الاسلام میں کسی مقالے کی اشاعت کے لیے ادارہ کی طرف سے نامزد کردہ ماہرین کی تائید ضروری ہے اور اس سلسلے میں ادارہ ناقابلِ اشاعت تحریروں کی مصنفین کو واپسی کی ذمہ داری قبول نہیں کرتا۔ مقالہ نگار اصحاب کی خدمت میں مطبوعہ مقالہ سے متعلق شمارے کے ایک نسخہ کے علاوہ مطبوعہ مقالہ کی پانچ نقول پیش کی جائیں گی۔
- اشاعت کے لیے قبول کیے جانے والے مقالات میں ادارہ ضروری ادارتی ترمیم، تنسیخ اور تلخیص کا حق محفوظ رکھتا ہے۔
- علمی کتابوں پر تبصرے کے لیے مدیر جہاتُ الاسلام کو کتاب کے دو نسخے ارسال کیے جائیں۔
- جہاتُ الاسلام میں اشاعت کے لیے جملہ نگارشات کی ترسیل/ادارتی خط و کتابت مندرجہ ذیل پتے پرکی جائے:
ڈاکٹر شاہدہ پروین
مدیر: جہاتُ الاسلام
کلیہ علومِ اسلامیہ(قائد اعظم کیمپس)، پنجاب یونیورسٹی،لاہور، 54590 پاکستان
ای میل: jihat.is@pu.edu.pk-