وحی اور اس کی کیفیت نزول ( بعض اعتراضات کا جائزہ)

Authors

  • محمد شمیم اختر قاسمی رکن: ادارہ تحقیق و تصنیف اسلامی، نبی نگر ، دھر علی گڑھ ۲۰۲۰۰۲ ( یو پی ) انڈیا

Abstract

انسانوں کی ہدایت و رہنمائی کے لیے اللہ تبارک و تعالیٰ نے بڑی تعداد میں انبیائے کرام کو مبعوث کیا۔ انہیں صحیفے اور کتابیں بھی عطا کیے ، جسے وحی کہا جاتا ہے۔ یہ سلسلہ حضرت آدم علیہ السلام سے شروع ہو کر آخری نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر ختم ہوا۔ لیکن یہ عجیب بات ہے کہ ان سب میں صرف محمد پر وحی کیسے جانے کے سلسلے میں خاص طور پر اہل مغرب طرح طرح کے اعتراض کرتے ہیں ۔ وحی کو نبی کا لاشعوری واہمہ ، اس کے نزول کی کیفیات کو صرع ، روحانی وارداتوں کو مغالطہ اور قرآن کو یہود و نصاری کی تعلیمات پر مبنی قرار دیا جاتا ہے ۔ اس طرح کے اعتراضات سے ان کا منشا یہ ہوتا ہے کہ مسلمانوں کو وحی ( قرآن وحدیث ) کی حقیقت اور اس کی اصلیت کے بارے میں شک پیدا کر دیں تاکہ وہ اس سے حاصل ہونے والے عقائد و احکام کا بہ آسانی انکار کرنے لگیں۔ ذیل میں ان اعتراضات کا جائزہ لیا گیا ہے۔ یہاں پر پہلے وحی اور نزول وحی کے سلسلے میں کچھ اصولی باتیں بیان کی جارہی ہیں جن سے معترضین کے اعتراضات کی بے وقعتی کو اچھی طرح سمجھا جا سکتا ہے۔

Downloads

Published

2021-07-23

How to Cite

محمد شمیم اختر قاسمی. (2021). وحی اور اس کی کیفیت نزول ( بعض اعتراضات کا جائزہ). Jihat-ul-islam, 2(1), 9–34. Retrieved from https://jihat-ul-islam.com.pk/journal/index.php/jihat-ul-islam/article/view/291