نقشبندی سلوک و تصوف
Abstract
تاریخ تصوف اور روحانی انقلابی تحریکوں میں سلسلہ نقشبند یہ نہایت وقیع اور شاندار کردار کا حامل ہے۔ بلا شبہ نقشبندی سلسلہ میں قلب و روح کی پاکیزگی کا جو مربوط اور قابل عمل نظام موجود ہے، اس کی افادیت، نتیجہ خیزی اور جامعیت آج کے بھٹکے ہوئے ، مادیت پرستی کی دلدل میں دھنسے ہوئے ، پریشان فکر انسان کے لیے اُمید افزا اور مژدہ جانفزا ہے۔ اس ادارہ نے قصر عارفان سے روحانی شخصیات کی ایک بڑی کھیپ تیار کی اور ان کے دلوں کی کا ئنات یاد الہی سے آباد ہوگئی۔ پیشانیاں سجدوں کی لذت سے آشناء ہوئیں، آہ سحر گاہی اور گریہ ہانے نیم شمی کی روایات نے جنم لیا، روحانی برادری اور انسان دوستی کی قدروں کو عروج ملا اور معاشرہ میں اخلاص و مودت کی بہار آئی۔ (1)

