کیا سنت قرآن کی ناسخ ہو سکتی ہے؟

Authors

  • حافظ مسعود قاسم لیکچر رشعبہ اسلامیات، یو نیورسٹی آف ایگریکلچر، فیصل آباد، پاکستان
  • حافظ محمد شریف شاکر ایسوسی ایٹ پروفیسر (ر) جی سی یونیورسٹی فیصل آباد ، پاکستان

Abstract

قرآن و سنت کا آپس میں گہر ا ربط ہے، دونوں وحی الہی ہیں، فرق صرف اتنا ہے کہ قرآن کے الفاظ اور معانی دونوں اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہیں ، اور سنت کے معانی اللہ کی طرف سے جبکہ الفاظ آپ صلی علی ایم کے اپنے ہیں۔ اور آپ صلی اللہ یہ سنت کی صورت میں منشاء الہی کو اپنے الفاظ میں ادا فرماتے تھے۔ اور یہ الفاظ جو آپ صلی الہ وسلم کی زبان سے ادا ہوتے ، چونکہ وہ منشائے الہی کے مطابق ہوتے ، اس لیے اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں:
وما ينطق عن الهوى ان هو الا وحي يوحى (1)
سنت کا قرآن سے تعلق :
اس میں شبہ نہیں کہ قرآن وسنت دونوں اللہ تعالیٰ کی طرف سے نازل شدہ ہیں لہذا جو چیز اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہو اس میں اختلاف کا امکان قطعا نہیں ہو سکتا۔ ارشاد باری تعالی ہے:
لو كان من عند غير الله لوجدوا فيه اختلافا كثيرا (۲)
رسول اللہ صل للہ ہم سے صحیح ثابت شدہ سنت کا فی الواقع قرآن کے مخالف ہونا ممکن نہیں ہے ، کیونکہ یہ دونوں وحی الہی ہیں اور وحی الہی میں تضاد نا ممکن ہے لیکن بعض دفعہ بظاہر تضاد نظر آتا ہے جس کی وجہ یہ ہوتی ہے کہ حکم سے جو کچھ مراد ہوتا ہے وہ بسا اوقات بادی النظر میں مجتہد سے مخفی رہ جاتا ہے۔

Downloads

Published

2013-01-03

How to Cite

حافظ مسعود قاسم, & حافظ محمد شریف شاکر. (2013). کیا سنت قرآن کی ناسخ ہو سکتی ہے؟. Jihat-ul-islam, 7(1), 7–33. Retrieved from https://jihat-ul-islam.com.pk/journal/index.php/jihat-ul-islam/article/view/532