علامہ شبلی کے تعلیمی افکار اور عصر حاضر میں ان کی معنویت
Abstract
مولانا ضیاء الدین اصلاحی مرحوم ( ۳ جولائی ۱۹۳۷ء - ۲ فروری ۲۰۰۸ء) کی دارالمصنفین سے شائع شدہ آخری کتاب ”مسلمانوں کی تعلیم اپنے موضوع پر نہایت عالمانہ ومحققانہ مطالعہ ہے۔ اس میں اسلامی تاریخ کے اولین ادوار میں مسلمانوں کی شاندار علمی روایات، اسلام اور تعلیم نسواں، مسلمانوں کا قدیم طرز تعلیم اور اس میں اصلاح کے امکانات موجودہ دور میں دینی مدارس کی اہمیت و معنویت ، مسلمان اور عصری تعلیم کے تقاضے، دعوت دین اور مدارس دینیہ کی ذمہ داریاں اور علامہ شبلی کے تعلیمی افکار جیسے اہم موضوعات زیر بحث آئے ہیں۔ اس کتاب کے مطالعہ سے علامہ شبلی کے تعلیمی نظریات کے بعد نہایت اہم پہلو راقم کے سامنے آئے۔ اس کے مباحث کی روشنی میں اور بعض دیگر کتب سے استفادہ کرتے ہوئے موجودہ دور میں علامہ شبلی کے تعلیمی افکار کی معنویت اجاگر کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ یہ دراصل مولانا مرحوم کی ایک وقیع علمی خدمت کے حوالہ سے انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کی ایک ادنی کاوش
ہے۔ ظا

