اخوات و اخوان ِ سیدہ خدیجۃ الکبریٰ رضی اللہ عنھا
Brothers and Sisters of Syeda Khadija tul Kubra
Abstract
ام المؤمنین سیدہ خدیجۃ الکبریٰ اولین زوجہ ٔ رسول ﷺ اوراولین مؤمنہ ہیں ۔قبل از اسلام ہی طاہرہ کے لقب سے ملقب تھیں ۔آپ کے کثیر فضائل و مناقب منقو ل ہیں ۔آپ رضی اللہ عنھا کے احوال کا بیان رسول اللہﷺ کی سیرت کا لازم و ملزوم حصہ ہے ۔آپ ؓ کا خاندان رسول اللہﷺ کا صہری خاندان تھا ۔ اس خاندان کا تذکرہ ، درحقیقت سیرت رسول کا ایک باب ہے ۔ کتب سیرت وتاریخ اور کتب رجال میں ام المؤمنین سیدہ خدیجۃ الکبریٰ رضی اللہ عنھا کی درج ذیل اخوات و اخوان ( بہنوں اور بھائیوں )کا تذکرہ ملتا ہے۔ مقالہ میں پہلے اخوات کا ذکرکیا جائے گا اور دوسرے مرحلے میں اخوان کا ذکر ہوگا۔

